خواتین کو اب ہر مہینے 1000 روپے دے گی عام آدمی پارٹی حکومت. اروند کیجریوال نے کیا بڑا اعلان

n633976609172823057840117f5230c8ca4c59e5a40feda8a45ebf9cd2f16f043cf470390a23478ac42231d

عام آدمی پارٹی (آپ) نے آج یعنی اتوار کو دہلی کے چھترسال اسٹیڈیم میں’جنتا کی عدالت’پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس دوران اے اے پی کے سربراہ اور دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ لوگ کہتے ہیں کہ کیجریوال مفت ریوڑی دیتے ہیں۔ ریوڑی کا پاوچ دکھاتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ آج میرے پاس مفت کی ریوڑی ہے۔ اس میں 7 ریوڑی ہیں۔ جب آپ یہاں سے جائیں گے تو آپ کو ریوڑی کا ایک پیکٹ ملے گا۔کیجریوال کی 6 مفت ریوڑی، مفت بجلی، مفت پانی، بزرگوں کے لئے یاترا، خواتین کے لئے مفت بس سفر، مفت عالمی معیار کی تعلیم، مفت دوا اور علاج۔ کیجریوال کی ساتویں مفت ریوڑی 1000 روپے خواتین کے اکاؤنٹ میں جائیں گے۔