رائے بریلی میں سڑک حادثہ میں چچازاد بھائی سمیت تین افراد کی موت

n63595484717295111221250d2025a5f11bc6b884da4502429846143cc99418d1f340c733842ef1ceadd66b

ضلع کے سرینی تھانہ علاقے میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی المناک موت ہو گئی۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو چچازاد بھائی سمیت ایک اور نوجوان کے ساتھ دو بائک سے اپنے گھر آرہے تھے۔ پیر کی صبح راہگیروں نے نوجوان کو لال گنج ڈالمو¿ مین روڈ پر مردہ پڑا دیکھا اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ سرینی تھانہ علاقہ کے پورے لالو ماجرے بینی مادھو گنج کے رہنے والے پرشانت ولد دنیش باجپئی، پورے چندر شیکھر مجرے گوپالی کھیڑا میں رہنے والے شیویندر مشرا ولد سنتوش مشرا اور گوپال مشرا ولد مہیش مشرا اپنے گھر والوں سے گزشتہ شب ایک دوست کے گھر جانے کی بات کہہ کر دو بائک سے گھر سے نکلے تھے۔ پیر کی صبح تینوں لال گنج ڈالمو¿ مین روڈ پر بہائی گاو¿ں کے قریب سڑک کے کنارے مردہ حالت میں پایا گیا۔ کسی کو یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ان کا حادثہ کس گاڑی سے ہوا۔ متوفی پرشانت باجپئی اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ اس کا بڑا بھائی پہلے ہی بیماری سے مر چکا ہے ۔ پرشانت ملکے گاو¿ں میں پوسٹ ماسٹر تھا۔ کوتوال سنجے سنگھ نے بتایا کہ مرنے والوں میں شیویندر اور گوپال چچازاد تھے۔ فی الحال لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔