پی ڈی پی نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں اپنی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لیا

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے جمعرات کو جموں اور کشمیر اسمبلی انتخابات میں اپنی مایوس کن کارکردگی کا جائزہ لیا جس میں اس نے صرف تین نشستیں حاصل کیں۔ پی ڈی پی لیڈر نے بتایا کہ یہ جائزہ پارٹی کے سینئر لیڈروں اور مقابلہ کرنے والے امیدواروں کی میٹنگ میں لیا گیا جس کی صدارت پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے آؤٹ ریچ کو مضبوط بنانے اور زمینی سطح پر لوگوں سے بہتر طور پر جڑنے کے لئے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا۔پی ڈی پی نے ان انتخابات میں پلوامہ، ترال اور کپوارہ کی تین سیٹیں جیتیں۔ جبکہ وادی میں اس الیکشن کے دوران اس پارٹی کے قیام کے بعد سے اس کی بدترین کارکردگی تھی۔ نیشنل کانفرنس 90 میں سے 42 سیٹیں حاصل کر کے فاتح بنی۔۔
