بودھن میں سروے کا کام 25 فیصد مکمل : سب کلکٹر

n63911743017315423567588544bab9d1878570d60145d05aed2f93f49d4d671cd7ab55e0ca32d52cb7c2ce

بودھن ڈیویژن میں جاری جامع سروے کے تعلق سے سب کلکٹر بودھن ویکاس میاتھو نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ تاحال مجموعی طور پر پچیس فیصد خانہ شماری کے کام مکمل ہو چکے ہیں ۔ رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی نے بھی اپنے دورہ بودھن کے دوران خانہ شماری کے کاموں کا مشاہدہ کیا ۔ سب کلکٹر نے کہا دن بہ دن، روزانہ سروے کے کاموں کی رپورٹ حکومت کو روانہ کی جارہی ہے سروے کے کاموں میں مزید سرعت لانے صبح کی اولین ساعتوں میں سروے کے کاموں کا آغاز کرنے کی انہوں نے انمونیٹرس کو ہدایت جاری کی ، دوران سروے کسی طرح کاخلل پیدا ہو نے کی صورت میں انمونیٹرس کا تعاون کرنے ہمیشہ سوپر وایزرس دستیاب رہتے ہیں ۔ سب کلکٹر نے بتایا سروے کے تعلق سے عوام میں پہلے سے ہی شعور بیداری لانے کی وجہ سے عوام کا بلاتاخیر تعاون حاصل ہو رہا ہے۔