نائب صدراور وزیر اعظم نے مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر سرو دھرم کی دعائیہ میٹنگ میں شرکت کی۔

n649881147173825346231473ffa66ff7027b1bcbf5e9e1ff71cbb52aad99d01348aeb3acd38abf72883aa1

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی 77 ویں برسی پر منعقدہ سرو دھرم دعائیہ میٹنگ میں شرکت کی۔ اس دوران نائب صدر، وزیر اعظم اور لوک سبھا اسپیکر سمیت کئی معززین نے دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے یہاں موجود مختلف مذاہب کے ماننے والوں اور دہلی-این سی آر کے اسکولی بچوں سے بھی ملاقات کی۔ لوگوں نے اس لمحے کو اپنے موبائل فون میں بھی قید کر لیا۔ قابل ذکر ہے کہ مہاتما گاندھی نے اسی مقام پر 1948 میں اسی دن شام 5.17 بجے آخری سانس لی تھی۔