سوشل میڈیا کے اثرات۔ خاتون شوہر اور بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ فرار

n654174253174087393268864eb56349f6c8e7243f4f225bfd60d72f96aacac9cc4e7ff6ea6175785c44b6f

ریاست تلنگانہ میڑچل ملکاجگیری ضلع کے پیٹ بشیر آباد پولیس اسٹیشن حدود سے ایک شادی شدہ خاتون اپنے شوہر اور دو بچوں کو چھوڑ کر عاشق کے ساتھ فرار ہو گئی جس کی اس سے سوشل میڈیا کے ذریعے ملاقات ہوئی تھی۔ یہ واقعہ گزشتہ ماہ 5 تاریخ پیش آیا جس کا تاخیر سے انکشاف ہوا۔ سوکنیا نامی 35 سالہ خاتون کی شادی جئے راج سے چند سال قبل ہوئی تھی، اس جوڑے کو دو بچے بتائے گئے ہیں۔ خاتون کی سوشل میڈیا پر گوپال نامی 22 سالہ نوجوان سے دوستی ہوئی اور یہ دوستی محبت میں بدل گئی ان دونوں نے بھاگ جانے کا فیصلہ کیا۔ جب جے راج کو پتا چلا کہ اس کی بیوی اور اس کا عاشق بائیک فرار ہورہے ہیں تو اس نے انکا تعاقب کیا اور میڑچل آکسیجن پارک کے قریب دونوں کو پکڑ لیاگوپی اور سوکنیہ نے بائیک چھوڑ دی اور نیشنل ہائی وے سے گزرنے والی بس میں سوار ہو کر فرار ہو گئےجئے راج نے پولیس اسٹیشن میں اس بات کی شکایت درج کروائی جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ان دونوں کے بھاگ جانے کا منظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی قید ہو گیا جو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔