گورنر مدینہ اور نائب گورنر مکہ نےحرمین شریفین میں افطار کیا

n65489455517413080731107ecfcb93b5c3bd3fa5f7a9afcb09f6c83ef47f1f6dd65d176989a39a69169068

گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان اور نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل نے حرمین شریفین میں روزہ افطار کیا۔ایس پی اے کے مطابق گورنر مدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ افطارکیا۔اس موقع پر ادارہ امن عامہ کے ریجنل ڈائریکٹر بریگیڈیئریوسف الزھرانی بھی موجود تھے۔گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی میں سکیورٹی اہلکاروں کی ذمہ داریوں کا جائزہ بھی لیا اور اہلکاروں کی جانب سے زائرین کو پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا۔ ڈپٹی گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل اپنی ٹیم کے ہمراہ مسجد الحرام پہنچے جہاں انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر انتہائی سادگی سے روزہ افطار کیا۔اس موقع پر انہوں نے زائرین حرم کے لیے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا۔

Recent posts

تلنگانہ کانگریس کی تادیبی کارروائی کمیٹی نے سابق وزیر محمد علی شبیر کو 21 جون کو کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت دی ہے۔ صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ کے خلاف محمد علی شبیر کے بیان سے متعلق آڈیو وائرل ہونے پر تادیبی کارروائی کرنے کمیٹی نے ان سے وضاحت طلب کی ۔ محمد علی شبیر نے تحریری طور پر وضاحت داخل کردی تاہم تادیبی کارروائی کمیٹی نے فریقین کو 21 جون کو کمیٹی کے روبرو طلب کیا ہے ۔ کمیٹی کے صدرنشین ڈاکٹر ملو روی نے کہا کہ کمیٹی فریقین کے دلائل کی سماعت کرتے ہوئے اس تنازعہ کی یکسوئی کرے گی۔ وائرل آڈیو میں پارٹی کے عہدے رقم کے ذریعہ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ پردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری جی چندر شیکھر ریڈی نے محمد علی شبیر کے خلاف شکایت کی۔ واضح رہے کہ دنوں قائدین کا تعلق کاما ریڈی سے ہے۔ ت ادیبی کارروائی کمیٹی نے دونوں گروپس کی شکایتوں کا جائزہ لیتے ہوئے شخصی طور پر حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ چندر شیکھر ریڈی نے ڈاکٹر ملو روی کو اپنے موقف سے تحریری طور پر آگاہ کیا ہے ۔ ملو روی نے کہا کہ پارٹی قائدین کو ایک دوسرے پر الزامات کے بجائے صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ یا تلنگانہ انچارج میناکشی نٹراجن سے رجوع کرنا چاہئے۔