سمندر میں 2 بحری جہازوں میں ٹکر، 20 سےزائد افراد کی ہلاک ہونےکا خدشہ

مشرقی انگلینڈ کے ساحل پر پیر کو ایک آئل ٹینکر اور ایک مال بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ لگ گئی۔ اس واقعہ میں 20 سے زائد لوگوں کی موت کی خبریں آرہی ہیں۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ برطانیہ کی میری ٹائم اور کوسٹ گارڈ ایجنسی نے کہا کہ کئی لائف بوٹ جہاز اور ایک کوسٹ گارڈ ریسکیو ہیلی کاپٹر شمالی سمندر میں روانہ کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کوسٹ گارڈ کا ایک طیارہ اور قریبی بحری جہاز بھی جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔
