جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر بس حادثے کا شکار

n6577308761743055150235576b6e1486f6ff7feb980509968334124769a6990ea43b333406d05d2b015743

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں بدھ کی شب ایک ایس آر ٹی سی بس جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق، بس جموں سے سری نگر جارہی تھی کہ قاضی گنڈ بانہال ٹنل کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ ڈرائیور تصادم سے بچنے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم بس دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد زخمیوں کو قاضی گنڈ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ۔