حضور نگر سوریہ پیٹ میں ایک کھمبے پر 40 سے زیادہ سی سی کیمرے

سوریہ پیٹ ضلع کے حضور نگر میں ایک کھمبے پر 40 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں ۔ عوام کو لگتا ہے کہ یہ کیمرے پولیس نے کسی بھی اہم چوراہے پر صورتحال پر نظر رکھنے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں تو یہ غلط ہیں ۔ دراصل سوریہ پیٹ کے حضور نگر میں وویکانند سنٹر سے پی ایس آر سنٹر تک سڑک پر ایک تاجر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا کاروبار کررہا ہے ۔ اپنی دکان پر سب کی نظریں جمانے اس نے دکان کے سامنے ایک کھمبا لگا کر اسے دلکش بنادیا ہے ۔ مسافرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے والے یہ کیمرے ٹوٹے ہوئے ہیں ۔ دکاندار نے اسے پھینکنے کے بجائے اسے دلکش ڈیزائن کے طور پر تیار کر کے کھمبے پر لگایا ہے ۔ یہ دکاندار اپنے کاروبار کی ترقی اور عوام کو اپنی جانب متوجہ کرنے اسے پیش کیا ہے ۔
