آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

تلنگانہ حکومت نے آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلوں اور پوسٹنگ کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ جنرل ایڈمنسٹریشن جی او آر ٹی نمبر 1394 کے مطابق ڈاکٹر پاٹل سنگرام سنگھ گنپتھ راؤ آئی پی ایس 2015 بیاچ جو سنٹر فار گڈ گورننس حیدرآباد کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں انہیں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سی آئی ڈی تلنگانہ حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے ۔ شیخ سلیمہ آئی پی ایس 2017 بیاچ جو سنٹرل زون ورنگل ڈی سی پی کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں انہیں ایس پی سی آئی ڈی تلنگانہ حیدرآباد کے ساتھ ویمنس سیفٹی ونگ تلنگانہ حیدرآباد کے طور پر منسلک کیا گیا ہے ۔
