آئی ٹی کمپنیوں کو جگن کے دور میں بند کردیاگیا: بھونیشوری

NAIDU-WIFE-780x470

تلگودیشم پارٹی کے صدرو سابق وزیراعلی این چندرابابونائیڈو کی اہلیہ بھونیشوری نے الزام لگایا کہ ریاست میں چندرابابو کے دور میں آئی ٹی کمپنیاں قائم کرتے ہوئے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداکئے گئے تھے تاہم موجودہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کے دورمیں ان کمپنیوں کو تبادہ کردیاگیا۔ بھونیشوری نے ایلوروضلع کے ندامارو علاقہ کا دورہ کیا اور سباراو کے خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔ چندرابابو کی حالیہ گرفتاری پر سبا راو کی صدمہ سے موت ہوگئی تھی۔اس موقع پر انہوں نے سباراو کے ارکان خاندان سے ہمدردی کااظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام کی بھوک مٹانے کیلئے چندرابابو نے کینٹین بنوائے تھے تاہم جگن نے کینٹین کو بند کردیا۔