پی ایف آئی دہلی یونٹ کے صدر کی درخواست ضمانت مسترد

PFI

ایک عدالت نے پی ایف آئی کے دہلی یونٹ کے صدر پرویز احمد کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے جنہیں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے نقد عطیات کے نام پر منی لانڈرنگ میں ان کے مبینہ رول پر گرفتار کرلیا ہے۔ احمد نے اپنی درخواست میں استدلال کیا کہ ان کی مسلسل حراست غیرضروری ہے اور مقدمہ کو جلد ختم کئے جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج چندرجیت نے کہا کہ ملزم پی ایم ایل اے قانون کی دفعہ 45 کے تحت درکار قانونی تقاضوں کی تکمیل میں ناکام رہا ہے اسی لئے موجودہ درخواست ضمانت مسترد کی جاتی ہے۔