اولا،اوبر اور ریپیڈو ڈرائیورس کی ہڑتال کا حیدرآباد پربھی اثر

strike

ایپ پر مبنی ٹرانسپورٹ خدمات پر انحصار کرنے والے مسافروں کو آج شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے دیرینہ مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے اولا،اوبر اور ریپیڈو کے ڈرائیوروں نے آج ملک گیر ہڑتال کی جس کا اثربالخصوص حیدرآبادمیں بھی دیکھا گیا ۔ تلنگانہ گگ اینڈ پلیٹ فارم ورکرز یونین کی قیادت میں آل انڈیا بریک ڈاؤن کے نام سے یہ احتجاجی پروگرام منعقد کیا گیا۔ حیدرآباد میں ہڑتال کی وجہ سے مسافرین کو شدید مشکلات کا سامناکرناپڑا۔