کانگریس لیڈر جگا ریڈی کے خلاف مقدمہ درج

jagga_reddy1

اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سنگا ریڈی پولیس نے پردیش کانگریس کمیٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ جگا ریڈی کے خلاف بلدی انتخابات کے دوران عہدیداروں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے پر مقدمہ درج کیا ہے ۔ سنگا ریڈی پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعات 223,351,352,132 اور 329 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ۔ اسی دوران کانگریس لیڈر جگا ریڈی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سرکل انسپکٹر نے کانگریس امیدوار کی توہین کی تھی جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ سرکل انسپکٹر نے رائے دہی کے دوران کانگریس امیدوار کو پولنگ اسٹیشن سے باہر کردیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے مخالف امیدوار کی تائید کرتے ہوئے کانگریس لیڈر کی توہین کی۔ اس بارے میں وضاحت طلب کرنے پر الیکشن کمیشن سے شکایت کردی گئی۔ پولیس عہدیدار نے انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کی ہے ، لہذا الیکشن کمیشن کو کارروائی کرنی چاہئے۔