چندرا بابو نائیڈو کوبزنس ریفارمر آف دی ایئرایوارڈ

26last_5

چیف منسٹر آندھرا پردیش چندرا بابو نائیڈو کو بزنس ریفارمر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ایوارڈ کو قبول کرکے نائیڈو نے کہا کہ یہ پہچان آندھرا پردیش میں گورننس اصلاحات اور پالیسی اقدامات کی وجہ سے سرمایہ کاری اور اختراع کے بڑے مرکز کے طور پر ریاست کے اُبھرنے کی عکاسی کرتی ہے۔یہ ایوارڈ دی اکنامک ٹائمز نے صنعتی ترقی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور تجارتی سہولت کاری میں نائیڈو کے اقدامات کے اعتراف میں پیش کیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائیڈو نے امراوتی کو ایک شہر سے زیادہ اور عوام کی راجدھانی کے طور پر بیان کیا۔