ریونت ریڈی نے مردم شماری مہم کے تحت آن لائن تفصیلات درج کیں

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مردم شماری 2027 کے تحت آج از خود تفصیلات درج کرنے مہم میں حصہ لیا۔ مردم شماری حکامنے چیف منسٹر کو سیلف اینومیریشن سے متعلق واقف کرایا۔ چیف منسٹر نے ویب سائٹ پر اپنی اور افراد خاندان کی تفصیلات کو اپ لوڈ کیا۔ چیف منسٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رائے شماری کی اس مہم میں حصہ لے کر سیلف اینومیرشن یعنی خود شماری کی سہولت سے استفادہ کریں اور اپنی تفصیلات ویب سائٹ پر درج کرائیں۔ ڈائرکٹر سینسس آپریشن ڈاکٹر بھارتی ہولیکری، کمشنر جی ایچ ایم سی آر وی کرنن، جوائنٹ پرنسپل سینسیس آفیسر پریانک آلا، کمشنر اطلاعات سی ایچ پریانک اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ چیف منسٹر نے ویب سائٹ پر عوام کیلئے خود شماری سے متعلق تفصیل سے آگاہی حاصل کی اور حکام سے کہا کہ اس سلسلہ میں عوام میں شعور بیداری مہم چلائیں۔
