چرنجیوی اور کے ٹی آر کی ملاقات رکن اسمبلی کے فرزند کی شادی میں توجہ کا مرکز

میگا اسٹار چرنجیوی اور بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ کے درمیان آج دلچسپ ملاقات رہی۔ رکن اسمبلی جی کملاکر کے فرزند کی شادی کے موقع پر ان دونوں کی ملاقات ہوئی۔ میگااسٹار چرنجیوی اور سیاسی دنیا کے اہم لیڈر کے ٹی آر نے کچھ دیر تک تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین کی یہ ملاقات تقریب میں عوام کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ چرنجیوی اور کے ٹی آر نے انتہائی گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔ واضح رہے کہ میگااسٹار نے سیاسی میدان ترک کرتے ہوئے دوبارہ فلمی دنیا میں سرگرم ہوچکے ہیں۔ جی کملاکر کے فرزند کی شادی میں چیف منسٹر ریونت ریڈی اور کئی ریاستی وزراء کے علاوہ بی آر ایس کے سرکردہ قائدین نے شرکت کی۔
