تلنگانہ کابینہ کا آج اجلاس

تلنگانہ کابینہ کا اجلاس 4 مئی کو چیف منسٹر ریونت ریڈی کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری و آر ٹی سی ملازمین کو حکومت کے تیقنات، ریاست کی معاشی صورتحال اور آبپاشی پراجکٹس کی تکمیل کو ایجنڈہ میں شامل کیا گیا ۔ دریائے گوداوری پر تمڈی ہڈی پراجکٹ کی تکمیل کے بارے میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ پراجکٹ کی تکمیل کے لئے وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی کو مہاراشٹرا حکومت سے بات چیت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ تلنگانہ کے وظیفہ یاب ملازمین کے بینیفٹس کی اجرائی پر اہم فیصلے کا امکان ہے۔ ریاست میں وسائل اکٹھا کرنے اور آمدنی میں اضافہ پر قائم کردہ قائم کردہ کابینی سب کمیٹی اپنی سفارشات اجلاس میں پیش کرے گی۔ کابینہ ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال اور نامزد عہدوں پر تقررات کا بھی جائزہ لے گی۔
