مشکل حالات میں ساتھ کھڑے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا: ایرانی سفیر

sakht-halat-men

چین میں ایران کے سفیر عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ چین نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دیا، سخت حالات میں ساتھ کھڑے ہونے والے دوستوں کو ایران کبھی فراموش نہیں کرے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور تعاون کے نئے شعبوں پر گفتگو ہوئی۔ ایرانی سفیر نے آبنائے ہرمز کے قریب چینی آئل ٹینکر پر حملے کی خبروں پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوست اور اسٹریٹجک شراکت دار ممالک کے جہازوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ عبدالزضا رحمانی فضلی کا کہنا ہے کہ ایرانی اور چینی وزرائے خارجہ کی ملاقات کے مثبت اثرات کو سبوتاڑ کرنے کے لیے بعض فریق ایسی خبریں پھیلا رہے ہیں۔