ملکارجن کھرگے سے ریونت ریڈی اور مہیش کمار گوڑ کی ملاقات

31last_2

آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے گلبرگہ روانگی سے قبل حیدرآباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مختصر توقف کیا۔ ملکارجن کھرگے نئی دہلی سے حیدرآباد پہنچے اور سڑک کے سارستے گلبرگہ روانہ ہوئے۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی، صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ، اے آئی سی سی انچارج تلنگانہ میناکشی نٹراجن، کانگریس ورکنگ کمیٹی کے رکن سمپت کمار اور دیگر قائدین نے ایئرپورٹ پر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ریاست کی تازہ ترین سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ چیف منسٹر اور مہیش کمار گوڑ نے فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی مہم کے سلسلہ میں بوتھ سطح کے ایجنٹس کے تقررات اور شعور بیداری سے واقف کرایا۔ میناکشی نٹراجن نے پارٹی کے تنظیمی استحکام کے لئے ضلعی سطح پر اجلاسوں کے انعقاد کی تفصیلات پیش کیں۔ ملکارجن کھرگے کو یوم تاسیس تلنگانہ کے موقع پر شروع کی جانے والی نئی فلاحی اسکیمات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔