تلنگانہ عوام کو مودی کی مبارکباد

modi

تلنگانہ یوم تاسیس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ عوام کو مبارکباد پیش کی۔ ریاست کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیام میں کہا کہ تلنگانہ عوام جدت اور تجارتی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور وہ ملک کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے یوم تاسیس تلنگانہ پر ریاست کی شاندار تہذیب و تاریخکا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت تلنگانہ کی ترقی میں اپنا حصہ ادا کرتی رہے گی اور ملک کو ’وکست بھارت‘ بنانے میں تلنگانہ کے کردار کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا۔انہوں نے ریاست کے عوام کی ترقی ‘ خوشحالی کیلئے نیک تمنائو ں کا اظہار کیا۔