راہول گاندھی کی تلنگانہ کے یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد

راہول گاندھی قائد اپوزیشن لوک سبھا نے تلنگانہ کے یوم تاسیس پر تلنگانہ عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے علحدہ ریاست کے لئے جدوجہد کے دوران قربانی دینے والوں کو یاد کیا ۔ انہوں نے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کے لئے لاکھوں نوجوانوں نے اپنی قربانی دیتے ہوئے تلنگانہ حاصل کیا ہے ۔راہول گاندھی نے علحدہ ریاست کو جہدکاروں کی غیر متزلزل جدوجہد کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس حکومت سماجی انصاف ‘ مساوی مواقع فراہم کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔رکن پارلیمنٹ رائے بریلی محترمہ پرینکا گاندھی نے بھی یوم تاسیس تلنگانہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کو جرأت ‘ جدت اور ترقی کی سرزمین قرار دیا۔ انہو ںنے ریاست کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی زیر قیادت حکومت مساوی مواقع فراہم کرتے ہوئے سماجی انصاف کو یقینی بنانے میں مصروف ہے۔
