میناکشی نٹراجن انصاف کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

انچارج تلنگانہ میناکشی نٹراجن راجیہ سبھا چناؤ میں مدھیہ پردیش کے ریٹرننگ آفیسر کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع ہوئی ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے میناکشی نٹراجن کے پرچہ نامزدگی کو مسترد کردیا تھا۔ سپریم کورٹنے درخواست کو سماعت کیلئے قبول کرلیا ہے تاہم فوری سماعت سے انکار کیا۔ میناکشی نٹراجن کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشک منو سنگھوی دلائل پیش کریں گے۔ایک طرف یہ معاملہ سپریم کورٹ پہنچا جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے بی جے پی کے تینوں امیدواروں کے بلا مقابلہ انتخاب کا اعلان کردیا۔
