امریکہ نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود نہ ہوتا: ٹرمپ

tump

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل بہت پہلے تباہ ہوجاتا اگر میں مداخلت نہیں کرتا۔ امریکہ کے بغیر اسرائیل کا وجود نہیں ہوتا۔تفصیلات کے مطابق ڈونالڈ ٹرمپ نے امیر قطر تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو اس پر جہنم ڈھا دیں گے۔ ایران کے ساتھ کیا گیا معاہدہ کامیاب ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ ایٹمی ہتھیاروں کے سامنے دیوار ہے۔ روس کو بھی معاہدہ کرلینا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی ہے۔ ہم ایران میں کوئی سرمایہ کاری نہیں کررہے۔ علاوہ ازیں قطر نے جس طرح معاملات کو سنبھالا، میں اس سے خوش ہوں۔امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے سب سے اہم یہی ہیکہ ایران کے پاس کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں ہونگے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کو بول دیا ہیکہ مجھے بیروت پر حملہ پسند نہیں آیا۔ نیتن یاہو سے اچھے تعلقات ہیں۔ اسرائیل کو تجویز دی ہیکہ حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپی جائے۔ ایران کے پاس اب معقول قیادت ہے جبکہ لبنان جنگ کو معمولی تنازعہ سمجھتا ہوں۔