تلنگانہ میں ووٹر لسٹ سروے ، گریٹر حیدرآباد میں سب سے زیادہ ووٹوں کی کٹوتی

13-copy-1024x869

تلنگانہ میں ووٹر لسٹوں کی جامع خصوصی نظرثانی SIR کا عمل مکمل ہونے کے بعد جن ووٹرس کا اخراج ہونے والا ہے یا جنہیں نوٹس ملنے کی فہرست میں شمار کیا گیا ہے اس کا گہرائی سے جائزہ لینے پر گریٹر حیدرآباد کا سیاسی منظر تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے ۔ سب سے زیادہ ووٹوں کی کٹوتی ان چار اسمبلی حلقوں میں دیکھی گئی ہے ۔ جہاں ووٹرس کی تعداد 4 لاکھ سے زیادہ تھی ۔ ان تمام حلقوں میں شیر لنگم پلی اسمبلی حلقہ ریاست بھر میں سب سے زیادہ منسوخ ہونے والے کے معاملے میں سرفہرست ہے ۔ اسمبلی حلقہ شیرلنگم پلی میں جملہ 7,73,372 لاکھ ووٹرس تھے ۔ SIR کا عمل مکمل ہونے کے بعد 4,43,544 لاکھ ووٹ باقی رہ گئے ہیں جبکہ 3,29,828 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل کردیئے گئے ہیں ۔ اسمبلی حلقہ قطب اللہ پور میں جملہ 7,47,427 لاکھ ووٹرس تھے اب 4,70,462 لاکھ ووٹ باقی رہ گئے ہیں جبکہ 2,76,965 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل کردیئے گئے ہیں ۔ اسمبلی حلقہ ایل بی نگر میں جملہ 6,08,203 لاکھ ووٹرس تھے اب 3,37,919 لاکھ ووٹ باقی رہ گئے ہیں جبکہ 2,70,284 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں ۔ اسمبلی حلقہ راجندر نگر میں جملہ 6,35,283 ووٹرس رجسٹرڈ تھے اب 3,88,278 ووٹ باقی رہ گئے جبکہ 2,47,005 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ مہیشور م میں جملہ 5,74,637 لاکھ ووٹرس درج تھے اب 3,39,306 ووٹ باقی رہ گئے جبکہ 2,35,331 ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ اوپل میں جملہ 5,47,770 لاکھ ووٹر رجسٹرڈ تھے اب 3,29,404 لاکھ ووٹ باقی رہ گئے جبکہ 2,18,366 ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہوگئے ۔ اسمبلی حلقہ میڑچل میں جملہ 6,77,381 ووٹ رجسٹرڈ تھے اب 4,64,274 ووٹ باقی ہیں جبکہ 2,13,107 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ ملکاجگری میں جملہ 5,13,144 لاکھ ووٹرس رجسٹرڈ تھے اب 3,00,069 لاکھ ووٹ باقی رہ گئے جبکہ 1,03,075 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ جوبلی ہلز میں جملہ 4,06,729 ووٹرس رجسٹرڈ تھے اب 2,27,219 لاکھ ووٹر باقی رہ گئے ۔ 1,79,510 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ کوکٹ پلی میں جملہ 4,93,408 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ یاقوت پورہ میں جملہ 3,34,948 لاکھ ووٹرس رجسٹرڈ تھے ۔ اب 2,19,966 لاکھ ووٹ رہ گئے ۔ 1,54,982 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ چندرائن گٹہ میں جملہ 3,77,300 لاکھ ووٹرس رجسٹرڈ تھے اب 2,28,431 لاکھ ووٹ باقی رہ گئے ۔ جبکہ 1,48,869 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ ملک پیٹ میں جملہ 3,30,191 لاکھ ووٹرس رجسٹرڈ تھے اب 1,82,392 لاکھ ووٹ باقی رہ گئے جبکہ 1,47,799 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں۔ اسمبلی حلقہ کاروان میں جملہ 3,83,190 لاکھ ووٹرس رجسٹرڈ تھے اب 2,41,424 لاکھ ووٹ باقی رہ گئے جبکہ 1,41,766 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ مشیرآباد میں جملہ 3,10,116 لاکھ ووٹرس رجسٹرڈ تھے اب 1,70,046 لاکھ باقی رہ گئے جبکہ 1,40,070 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ نامپلی میں جملہ 3,45,940 ووٹرس رجسٹرڈ تھے اب 2,08,814 لاکھ ووٹ باقی رہ گئے جبکہ 1,37,126 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔ اسمبلی حلقہ بہادر پورہ میں جملہ 3,51,023 لاکھ ووٹرس رجسٹرڈ تھے اب 2,29,673 لاکھ ووٹ باقی رہ گئے جبکہ 1,21,350 لاکھ ووٹ منسوخ ہونے والی فہرست میں شامل ہیں ۔