راہول گاندھی کو وزیراعظم بنانے پد یاترا

11last_1

راہول گاندھی کو وزیراعظم کے عہدہ پر فائز کرنے کے حق میں شعور بیداری مہم کے تحت کنیا کماری سے کشمیر تک پد یاترا کرنے والے شخص نے آج حیدرآباد میں صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کی ۔ آندھراپردیش کے ساکن کے وینکٹیش نے راہول گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر 19 جون کو کنیا کماری سے پد یاترا کا آغاز کیا تھا۔ 85 دنوں میں انہوں نے 1530 کیلو میٹر کا فاصلہ طئے کیا ۔ آندھراپردیش ہائی کورٹ کے وکیل کے وینکٹیش نے راہول گاندھی فیوچر آف انڈیا کے عنوان سے پد یاترا کو جاری رکھا ہے۔ مہیش کمار گوڑ نے وینکٹیش کی ستائش کی اور تہنیت پیش کی۔ سابق رکن راجیہ سبھا وی ہنمنت راؤ فشریز کارپوریشن صدرنشین ایم سائی کمار و دیگر موجود تھے۔ وینکٹیش نے بتایا کہ کشمیر پہنچ کر ان کی پد یاترا ختم ہوگی اور وہ عوام کو راہول گاندھی کی خدمات سے واقف کراکر وزیراعظم بنانے کی اپیل کر رہے ہیں۔