سعودی عرب اسرائیل کی مدد لے سکتا ہے ، ٹرمپ

Fouji-Adde-Ke-Hamla-Awar-Trump

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیل کی فوجی مدد قبول کرسکتا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب سعودی مفادات کو نشانہ بنانے حوثیوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ آیا سعودی عرب کو حوثیوں کے خلاف اسرائیل کی پیش کردہ مدد قبول کرلینی چاہیے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں سعودی عرب کو ایسا کرنا چاہیے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اس پر بات کی ہے تو ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ریاض اس تجویز سے اتفاق کرسکتا ہے۔ٹرمپ کے مطابق اسرائیل سعودی عرب کیلئے مددگار ثابت ہوا ہے اور ان کے خیال میں سعودی عرب اسرائیلی تعاون قبول کرنے پر آمادہ ہوسکتا ہے۔