غیرروایتی برقی تیاری کے تحت سولار انرجی پر خصوصی توجہ

TOP_13-15

ہند وستان میں غیر روایتی برقی تیاری پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔ موسمی حالات میں تبدیلی کے نتیجہ میں زرعی شعبہ کی سرگرمیاں متاثر ہوئی اور پینے کے پانی کے علاوہ آبپاشی اغراض کیلئے پانی کی سربراہی حکومتو ں کیلئے چیلنج بن چکی ہے ۔ مرکز و ریاستی سطح پر سولار برقی تیاری پر توجہ دی گئی اور ملک میں سو لار برقی تیاری کی مجموعی صلاحیت 168.2گیگا واٹ ہوچکی ہے ۔ ریاستوں کے اعتبار سے سولار اینرجی کی صلاحیت میں راجستھان سرفہرست ہے جہاں 44.4 گیگاواٹ برقی تیاری کی صلاحیت موجود ہے ۔ گجرات میں 34.9 گیگاواٹ اور مہاراشٹرا میں 20.4 گیگاواٹ سولار اینرجی تیار کی جارہی ہے ۔ مدھیہ پردیش ، اترپردیش اور آندھراپردیش میں بھی سولار اینرجی کی تیاری کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان تینوں ریاستوں میں سولار اینرجی کی صلاحیت 8.4 گیگاواٹ ، 6.5گیگاواٹ اور 6گیگاواٹ ریکارڈ کی گئی ۔ ہندوستان کے مغربی اور جنوبی علاقوں کی حکومتوں کی جانب سے سولار اینرجی کی تیاری پر توجہ دی جارہی ہے تاکہ دیگر زرائع پر پر انحصار میں کمی واقع ہو ۔ ملک کی بیشتر ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں سولار اینرجی کے خصو صی پلانٹ قائم کئے جارہے ہیں ۔ موسمی تبدیلی کے سبب حکومتوں نے گھریلو اور دیہی سطح پر عوام کو سولار اینرجی پر انحصار کرنے کی ترغیب دی ہے تاکہ برقی کی بچت کے علاوہ عوام پر بوجھ کم ہوسکے ۔ زرعی پمپ سیٹ کو سولار اینرجی کے ذریعہ چلانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کئی ریاستوں نے کسانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ متبادل فصلوں کو اختیار کریں تاکہ برقی اور پانی کی بچت ہوسکے ۔