حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر سب انسپکٹر ان پولیس کے تبادلے ، کمشنر پولیس کے احکامات

TOP_7-16

حیدرآباد پولیس کمشنریٹ حدود میں 75 سب انسپکٹروں کے تبادلے کیے گئے ۔ حیدرآباد پولیس کمشنر وی سی سجنار نے سب انسپکٹروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ۔ جس میں شمس آباد پولیس اسٹیشن (RGIA) کے چار اور سی سی ایس کے آٹھ سب انسپکٹرز شامل ہیں ۔ شمس آباد پولیس اسٹیشن ( آر جی آئی اے ) کے پی اشوک ورما ، ایچ کشن جی ، محمد ارشد علی اور این سریدھر کو آدی بٹلہ ، بھوانی نگر ، گولکنڈہ زون اور جوبلی ہلز پولیس اسٹیشنوں میں تبادلے کئے گئے ۔ سی سی ایس کے آٹھ سب انسپکٹرز جے جینتھ ، کے رما دیوی ، اے مدھوسدن ، اے رادھیکا ، غوث خاں ، سی ممتا ، ایم سریشا اور بی کرشنا کے تبادلے بھی شامل ہیں ۔ احکامات کے مطابق متعلقہ افسران کو فوری اپنی نئی تعیناتی پر فوراً رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔