ناگول تا چندرائن گٹہ میٹروکوریڈور کو حتمی شکل دے دی گئی

METRO-TRAIN

حیدرآباد ایل اینڈ ٹی میٹرو ریل کے ایم ڈی این وی ایس ریڈی نے اعلان کیا کہ شمس آباد ایرپورٹ روٹ کے حصے کے طور پر ناگول سے چندرائن گٹہ تک 14 کلومیٹر میٹرو ریل کوریڈور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور جلد ہی اس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ناگول میٹرو اسٹیشن، ناگول اسکوائر، الکاپوری اسکوائر، کامینی ہاسپٹل، ایل بی نگر سرکل، ساگر رنگ روڈ، مایتری نگر اور چندرائن گٹہ تک 13 اسٹیشن رہیں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان اطلاعات کے درمیان کے میٹرو ریل خسارہ میں چل رہی ہے اور 2026 میں اسے فروخت کر دے جانے کا امکان ہے ناگول سے چندرائن گٹہ تک 14 کلومیٹر میٹرو ریل کوریڈور کو حتمی شکل دینے کا اعلان خوش آئند بات ہے. اس پروجیکٹ سے پرانے شہر کی ترقی کی رفتار میں مزید اضافہ ہوگا.