تلنگانہ کے لوگو پر کاکتیہ محراب کا نشان نہیں ہوگا: چیف منسٹر ریونت ریڈی

TELANGANA-LOGO-REVANTH-REDD

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہاکہ ریاست کے سرکاری لوگو میں کاکتیہ کا محراب شامل نہیں ہوگا۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ علامت سمکا سارکا اور ناگوبا میلوں کی روح کی عکاسی کرے گی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ جدوجہد اور قربانیوں کی عکاسی کیلئے ایک سرکاری علامت ہوگی۔ ریونت ریڈی نے اس بات کااظہار دہلی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ ہم نے اس معاملہ کو اندریشری کے حوالے کردیا ہے جس میں تلنگانہ کے گانے کیلئے میوز کمپوز کرنا بھی شامل ہے۔ کیروانی کو اندریشری نے منتخب کیا تھا میرا کیروانی کے معاملہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ریونت ریڈی نے کہاکہ اُنہوں نے یہ فیصلہ اندیشری پر چھوڑدیا ہے کہ کس کے ساتھ گیت بنانا ہے۔