راجہ سنگھ کو جان سے مار دینے کی دھمکی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مکتوب

raja-singh-calls-Threat

گوشہ محل کے رکن اسمبلی اور بی جے پی لیڈر ٹی راجہ سنگھ نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو نامعلوم نمبروں سے انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد ایک مکتوب تحریر کیا۔ انہوں نے کہا سابق میں شکایات درج کرانے کے باوجود حکام کی جانب سے کارروائی نہیں کی گئی جس سے انہیں مایوسی ہوئی ہے۔ راجہ سنگھ نے کہا انہوں نے پہلے بھی پولیس میں ان دھمکیوں کے بارے میں شکایات درج کرائی تھی، تاہم اس معاملے کو حل کرنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے دھمکیوں کے اسکرین شاٹس کو بطور ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ایم ایل ایز نے وزیر داخلہ سے بھی درخواست کی تھی۔ انہیں سابق میں کہا گیا تھا کہ تلنگانہ کے ڈی جی پی کو مکتوب تحریر کریں اور اس معاملہ پر توجہ دلائیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فام X پر راجہ سنگھ نے اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر مجھے آج متعدد نمبروں سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ مجھے اس طرح کی دھمکیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پچھلی شکایات کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، بہر حال، ایک ذمہ دار شہری کے طور پر میں پولیس ڈپارٹمنٹ سے جاننا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔