یوم تاسیس تلنگانہ، گورنر نے راج بھون میں قومی پرچم لہرایا

GVORNER-TELANGANA

یوم تاسیس تلنگانہ کی تقریب راج بھون میں بھی منعقد کی گئی۔گورنر سی پی رادھاکرشنن نے راج بھون کے احاطہ میں قومی پرچم لہرایا۔بعد ازاں پولیس نے انہیں سلامی دی۔اس موقع پر گورنر نے تلنگانہ کے عوام کو یوم تاسیس کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج کے دن یہ عزم کرنا چاہئے کہ ہم تلنگانہ اوربھارت ماتا کی مبسوط ترقی میں اپنا رول اداکریں گے۔ہم رشوت سے پاک ہوں گے اور کبھی رشوت نہیں لیں گے۔ ہم انتظامیہ کو کافی زیادہ شفاف بنائیں گے تاکہ غریب ترین کو بھی ترقی کے فائدے حاصل ہوسکیں۔اسی دوران چیف سکریٹری شانتی کماری نے ریاستی سکریٹریٹ میں قومی پرچم لہرایا۔