عوام کو دی گئی ضمانتیں پوری کی جائیں گی، یوم تاسیس تلنگانہ پر سونیاگاندھی کی مبارکباد

SONIA-GANDHI

کانگریس کی سینئر لیڈر سونیا گاندھی نے تلنگانہ کے یوم تاسیس پر ریاست کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ان شہداء کی قربانیوں کو یاد کیا جنہوں نے ریاست کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ سونیا گاندھی جو یوم تاسیس تقریب میں شرکت کیلئے حیدرآباد نہیں آسکیں نے اس سلسلہ میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔ جس میں سونیا گاندھی نے کہا ”ہم نے 2004 میں وعدہ کیا تھا کہ ہم علیحدہ تلنگانہ ریاست کے خواب کو پورا کریں گے۔عوام نے گزشتہ دس سالوں سے ہماری پارٹی کوبے پناہ محبت دی ہے۔ ہماری پارٹی ریاست کی ترقی کے لیے کام کرتی ہے۔وزیراعلی ریونت ریڈی کی قیادت میں عوام کو دی گئی ضمانتیں پوری کی جائیں گی۔“