عثمانیہ یونیورسٹی کے اے ٹی ایم میں سانپ کی موجودگی سے سنسنی

شہرحیدرآباد کی عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج عمارت میں لگے اے ٹی ایم میں سانپ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔ یہ شخص جو ایس بی آئی کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کیلئے پہنچا کو اچانک یہ سانپ اے ٹی ایم میں نظرآیا جس پر وہ خوفزدہ ہوگیا۔ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ساتھ اسٹاف کو بھی اس سلسلہ میں چوکس کیا۔اسٹاف نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ آرٹس کالج اے ٹی ایم کو آنے کے دوران چوکس رہیں۔سمجھاجاتا ہے کہ قریبی جھاڑیوں سے یہ سانپ اے ٹی ایم سنٹر میں پہنچ گیا جس کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
