راجہ سنگھ کو دھمکی آمیزفون کالس، ملزم سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار

RAJA-SINGH

گوشہ محل کے رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو دھمکی دینے کے الزام میں ایک نوجوان کو سعودی عرب سے واپسی پر گرفتار کرلیاگیا۔ پولیس ذرائع کے بموجب بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کوفون پر دھمکی دینے کے الزام میں محمد وسیم ساکن بارکس کو پولیس نے شمس آباد ایرپورٹ پرگرفتار کرلیا۔ فون پر دھمکیاں موصول ہونے پر راجہ سنگھ نے سائبرکرائم حیدرآباد میں شکایت کروائی تھی۔ سائبرکرائم نے آئی پی ایڈریس سے سراغ لگاکر گرفتاری عمل میں لائی۔ملزم دبئی میں ڈرائیورکی حیثیت سے خدمات انجام دے رہا تھا۔ ملزم کے خلاف کرائم نمبر 2459/2023 میں دفعات 506,507 کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ملزم کے خلاف پولیس نے لک اوٹ نوٹس بھی جاری کی تھی۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ایک سل فون اور 2سم کارڈس کوضبط کرلیا۔