اے پی کی وزیر سویتا نے سڑک حادثہ کے متاثرین کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا

SAVITHA

آندھراپردیش کی وزیربی سی ویلفیر سویتا نے ضلع گنٹورمیں سڑک حادثہ کے متاثرین کی مدد کرتے ہوئے ان کی اسپتال منتقلی کو یقینی بنایا۔ وہ سرکاری کام سے جارہی تھیں کہ انہوں نے حادثہ کا منظردیکھا اورفوری طورپر اپنی گاڑیوں کے قافلہ کوروک کرراحت کاموں اپنے ساتھ موجود افراد کے ساتھ حصہ لیا۔انہوں نے زخمیوں کے رشتہ داروں کو ڈھارس بھی بندھائی۔ ساتھ ہی انہوں نے ڈاکٹرس سے فون پربات کرتے ہوئے ان کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ ضلع کے تنالی فلائی اوور کے قریب پیش آئے اس حادثہ میں ایک لڑکا ہلاک اور دیگر چارافرادشدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اوریہ کار،آٹو سے ٹکراگئی۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کم عمر لڑکا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ آٹو مین سواردیگر چارمسافرین شدید زخمی ہوگئے۔