یوپی میں کسان ایکسپریس کے 13ڈبے پیچھے چھوٹ گئے

Kisan-Express

ایک چونکادینے والے واقعہ میں فیروزپور سے دھنباد جانے والی کسان ایکسپریس کے 22ڈبوں میں 13ڈبے پیچھے چھوٹ گئے۔ اترپردیش کے ضلع بجنور اتوار کے دن ٹرین دو حصوں میں بٹ گئی۔ آج علی الصبح 4بجے کے آس پاس کپلنگ ٹوٹ جانے کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔ مسافرین میں دہشت پھیل گئی۔ انجن اور 8ڈبے آگے بڑھ گئے جبکہ 13ڈبے بشمول گارڈ کمپارٹمنٹ پیچھے رہ گئے۔ ان ڈبوں میں سینکڑوں مسافرین سوار تھے، جن میں پولیس میں بھرتی کا امتحان لکھنے کے لئے جانے والے امیدوار بھی شامل تھے۔ خوش قسمتی سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ گارڈ نے فوری ٹرین ڈرائیور اور پولیس کو اطلاع دی۔ ریلوے عہدیدار اور پولیس والے فوری وہاں پہنچ گئے۔ امیدواروں کو بریلی بھیجنے کے لئے 4بسوں کا انتظام کیا گیا۔ ریلوے عہدیداروں کے بموجب فنی خرابی کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔ ریلوے روٹ پر گاڑیوں کی آمد و درفت کئی گھنٹے متاثر رہی۔ جن نائک ایکسپریس کو حبیب والا میں روک دینا پڑا، جبکہ پنجاب میل تقریباً2گھنٹے دھامپور میں رکی رہی۔