تلنگانہ: ضلع محبوب آباد میں ڈی سی ایم وین بہہ گئی۔5 افراد لاپتہ

DCM-VAN-780x470

گزشتہ دو روز سے جاری موسلادھار بارش کے باعث تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد کے نواحی علاقہ میں ایک ڈی سی ایم وین ندی میں بہہ گئی۔ اس واقعہ میں گاڑی میں سوار پانچ افراد لاپتہ ہوگئے جبکہ چار افراد کو پولیس اور بچاوٹیم نے بچا لیا۔ یہ حادثہ رنگاریڈی ضلع کے کومپلی سے راجمندری جاتے ہوئے پیش آیا۔ ناگا بھوشنم، راجمندری کے سنیل، گنٹور کے وینو، کوٹایا اور محبوب آباد کے درگا پرساد ایک وین میں سفر کر رہے تھے۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بچاوٹیم کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ وین کو رسیوں اور ٹیوبس سے نکالنے کی کوشش کے دوران ناگا بھوشنم سیلاب میں بہہ گیا۔ حیدرآباد کی این ڈی آر ایف ٹیموں نے ایک کشتی کی مدد سے سیلاب میں پھنسے چار افرادکو 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بچانے میں کامیابی حاصل کی۔