نشاد کمار نے ہائی جمپ مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا

NISHAD-KUMAR-1-780x470

ہندوستانی پیرا ایتھلیٹ نشاد کمار نے مردوں کے ٹی47 ہائی جمپ مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی کا تمغہ جیتا۔ نشاد کمار نے پیرس پیرالمپکس گیمز میں اتوار کی رات دیر گئے ایک میچ میں مردوں کے ٹی47 ہائی جمپ مقابلے میں 2.04 میٹر کی چھلانگ لگا کر چاندی کا تمغہ جیتا۔ پیرس پیرالمپکس میں یہ ہندوستان کا ساتواں تمغہ ہے۔ امریکہ کے راڈرک ٹاون سینڈ رابرٹس نے 2.08 میٹر کی چھلانگ لگا کر گولڈ میڈل جیتا۔