جموں و کشمیر میں مستحق خاندانوں میں دو سو یونٹس مفت بجلی فراہم کی جائے گی ۔

n6377795851730715367938429e19250007201092867849934b6559924d48c05966a441d87fe07288881124

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مستحق خاندانوں کو دو سو یونٹس مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے طریقہ کار کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ ضرورت مند خاندان اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مستحق خاندانوں کو دو یونٹس مفت بجلی فراہم کی جائے گی اور اس کے لیے طریقہ کار جلد طے کیا جا رہا ہے۔ ایل جی نے یہ بھی اعلان کیا کہ وزیر اعظم سوریا گھر اسکیم (پی ایم ایس جی ایس) کے تحت تمام سرکاری عمارتوں میں جلد ہی شمسی توانائی کی سہولت فراہم کی جائے گی، جس سے توانائی کے متبادل ذرائع کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کشمیری پنڈتوں کی باوقار واپسی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور ملازمین کے لیے محفوظ رہائش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔