وزیراعظم نے منگل منڈا کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز بھگوان برسا منڈا کی اولاد منگل منڈا کے انتقال پر غم کا اظہار کیا۔ منگل منڈا سڑک حادثے کے بعد جھارکھنڈ کے رمس میں زیر علاج تھے۔ وزیر اعظم مودی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں کہا، بھگوان برسا منڈا جی کے اولاد، منگل منڈا جی کے انتقال سے انتہائی غمزدہ ہوں۔ ان کا انتقال نہ صرف ان کے خاندان کے لیے بلکہ جھارکھنڈ کے قبائلی سماج کے لیے بھی ناقابل تلافی نقصان ہے۔ خدا ان کے اہل خانہ کو اس غم کی گھڑی میں طاقت عطا فرمائے۔ اوم شانتی!”
