ٹیم انڈیا کیلئے اچھی خبر… محمد سمیع آسٹریلیا کیلئے جلد ہوسکتے ہیں روانہ، آخری 2 ٹیسٹ کھیلیں گے

n642447622173358284796193281cc63f3cae2fdd5837d4d339199dce8bf4729ae7b763ec528ea3cfb3c87f

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے اچھی خبر ہے کہ میچ ونر تیز گیند باز محمد سیع جلد آسٹریلیا روانہ ہو سکتے ہیں۔ سمیع اس وقت سید مشتاق علی ٹی 20 ٹرافی میں بنگال کے لیے کھیل رہے ہیں وہ آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 میچوں کی سیریز کے آخری دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ ان کی ‘پلیئنگ کٹ’ پہلے ہی آسٹریلیا پہنچ چکی ہے۔ اور NCA میڈیکل ٹیم سے فٹنس کلیئرنس حاصل کرنا محض ایک رسمی بات ہے۔ اس لیجنڈ کرکٹر کے لیے شاید 14 دسمبر سے برسبین میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میں کھیلنا آسان نہ ہو، لیکن یہ یقینی ہے کہ وہ میلبورن میں ‘باکسنگ ڈے’ (26 دسمبر) کو چوتھا ٹیسٹ کھیلیں گے۔ کرکٹر کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ این سی اے سے فٹنس سرٹیفکیٹ بہت جلد مل جائے گا۔ ذرائع نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ محمد سمیع کی ہندوستانی کٹ پہلے ہی آسٹریلیا بھیجی جا چکی ہے۔ وہ مشتاق علی ٹرافی ٹی 20 ٹورنامنٹ مکمل کریں گے اور پھر روانہ ہوجائیں گے ۔ سمیع (34 سال) نے آخری بار نومبر 2023 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا تھا اور اس کے بعد انہیں ٹخنے کی سرجری کی وجہ سے طویل عرصے تک باہر رہنا پڑا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی واپسی تقریبا یقینی دکھائی دے رہی تھی لیکن اس سے پہلے ہی سمیع کے گھٹنے میں سوجن آ گئی جس کی وجہ سے ان کی واپسی میں تاخیر ہوئی۔ سید مشتاق علی ٹرافی کا ناک آؤٹ راؤنڈ بنگلورو میں ہورہا ہے، اس لئے امید ہے کہ NCA (نیشنل کرکٹ اکیڈمی) کی میڈیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر نتن پٹیل اور ‘اسٹرینتھ’ اور کنڈیشنگ ٹرینر نشانت بوردولوئی قومی ٹی 20 چیمپئن شپ میں بنگال کی ٹیم کی مہم ختم ہونے کے بعد ان کا جائزہ لیں گے۔ وہیں بنگال کے ہیڈ کوچ لکشمی رتن شکلا اپنے اہم گیند باز پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سمیع ہمارے لیے چنڈی گڑھ کے خلاف پری کوارٹر فائنل کھیلیں گے۔ وہ کل تک بنگلورو میں ہمارے ساتھ جڑ جائیں گے ۔ حالانکہ مجھے نہیں معلوم کہ اگر ہم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیافائی کرتے ہیں تو وہ دسیتاب ہوں گے یا نہیں ۔ لگتا ہے کہ وہ فٹ ہوں گے اور آسٹریلیا کے آخری دو ٹیسٹ کیلئے دستیاب ہوں گے ۔ شکلا بھی ہندوستان کے سابق سربراہ روی شاستری کے خیالات سے متفق ہیں ، جنہیں لگتا ہے کہ محمد سمیع کی برسبین میں ضرورت ہے۔ ٹیم انڈیا کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ کے دوسرے دن کمنٹری میں کہا کہ ٹیم انڈیا کو محمد سمیع کی ضرورت ہے۔ شاستری نے کہا کہ بمراہ پر کافی دباؤ ہے، اس لیے سمیع کا وہاں جانا بہت ضروری ہے۔