کسان زیادہ منافع والی فصلوں کو اگانے پر انحصار کریں : وزیر زاعت

n642447024173358301522163c15aa4a2104c6f098a44bad51a80e4e5684aae80cf81cd23b3788e06c27589

تلنگانہ کے وزیر زراعت ٹی ناگیشوراؤ نے کہا ہے کہ کسانوں کوروایتی فصلوں سے ہٹ کر زیادہ منافع والی فصلوں کو اگانے پرانحصار پر غور کرنا چاہئے۔وزیر زراعت نے سوریا پیٹ ضلع میں ترقیاتی کاموں کاسنگ بنیاد رکھنے کے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکار پام آئل کی کاشت کریں تو دھان سے زیادہ منافع حاصل کر سکتے ہیں۔ حکومت 51 ہزار روپئے فی ایکڑ سبسیڈی دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پام آئل میں تمام فصلوں سے زیادہ منافع کمایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسان فرسودہ خیالات کو چھوڑتے ہوئے صرف دھان کی کاشت پر انحصارکم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے اس سال کسانوں کی بہبود کے لیے 60 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک کسان کے طور پر، وہ یہ سمجھتے ہیں کہ کسانوں کو سرکاری امدادی اسکیموں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے اور اس طرح ترقی کرنی چاہیے کہ وہ زیادہ منافع کما کر دوسروں کی مالی مدد کر سکیں۔