بی جے پی لیڈر کی قیادت میں بھدرواہ میں بنگلہ دیش کے خلاف احتجاج

n6424461991733583156358e003ebe257409380882f9f4d9087cb5ed50a01ecfbcc876ea629829875fa87ce

بی جے پی رہنما اور ایم ایل اے بھدرواہ دلیپ سنگھ پریہار کی قیادت میں ہفتہ کے روز بھدرواہ کے تاریخی قصبے میں بنگلہ دیش میں ہندوؤں پر مبینہ مظالم کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مظاہرہ سناتن دھرم سبھا کی کال پر کیا گیا تھا، جسے بی جے پی، وشو ہندو پریشد اور دیگر ہندو تنظیموں کی حمایت حاصل تھی۔ احتجاج کے پیش نظر قصبے میں کئی دکانیں نصف دن کے لیے بند رہیں۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرے بازی کرتے ہوئے تاریخی سیری بازار میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کا پتلا نذرِ آتش کیا۔