پروفیسر محمد ریحان، سولر فوٹووولٹک انرجی سسٹم کمیٹی کے چیئرپرسن مقرر

n64244635517335835673145fc5acf6ace4adcf7dfa39d67a7545a2a79e513950ee45ed5adef84ac843425d

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سینئر استاد اور شعبہ بجلی کے سابق ممبر انچارج پروفیسر ڈاکٹر محمد ریحان کو بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کے الیکٹرو ٹیکنیکل ڈویژن کونسل کے تحت سولر فوٹووولٹک انرجی سسٹمز سیکشنل کمیٹی کا چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی ملک میں فوٹو وولٹک سسٹمز کے لئے قومی معیار طے کرتی ہے۔ پروفیسر ریحان فی الحال نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر ڈپوٹیشن پر خدمات انجام دے رہے ہیں، جو وزارت جدید و قابل تجدید توانائی، حکومت ہند کے تحت ایک خود مختار ادارہ ہے۔ پروفیسر ریحان شمسی توانائی کے میدان میں وسیع مہارت رکھتے ہیں اور اس سلسلہ میں مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔