بنگلہ دیش میں ہندؤوں پر حملوں کے خلاف مظاہرہ کریں گے ہندوستانی نژاد امریکی

بنگلہ دیش میں ہندؤوں پر حملوں کے خلاف احتجاج میں کئی ہندوستانی نژاد امریکی اگلے دو دنوں میں امریکی دارالحکومت اور شکاگو میں پرامن ریلیاں نکالنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ یہ اطلاع منتظمین نے دی ہے۔جینو سائیڈ آف ہندوز ان بنگلہ دیشن ( بنگلہ دیش میں ہندؤوں کی نسل کشی )کے خلاف مارچ کا انعقاد ہندو ایکشن کی جانب سے پیر کے روز 9 دسمبر کو وائٹ ہاؤس کے قریب کیا جا رہا ہے، جبکہ اسٹاپ دی جینو سائیڈ: سیو ہندو لائیوز ان بنگلہ دیش ‘نسل کشی بند کرو: بنگلہ دیش میں ہندؤوں کی زندگیاں بچاؤ ) کا انعقاد اتوار ، ‘ 8 دسمبر شکاگو میں کمیونٹی کے ممتاز رہنمائوں کی طرف سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ کئی مہینوں سے ہندؤوں کے خلاف ہونے والے جرائم کو دستاویز کرنے کے لیے ہندوستانی نژاد امریکیوں کی جانب تشکیل دی گئی WWDotStopHinduGenocide، نے کہا کہ بنگلہ دیش میں صورتحال میں حال صرف ایک علاقائی بحران نہیں ہے، یہ عالمی مضمرات کے ساتھ ایک انسانی آفت ہے،” بنگلہ دیش میں ہندوں کے خلاف پچھلے کئی مہینوں کے دوران ہونے والے جرائم کو دستاویز کرنے کے لیے تشکیل دیا تھا۔ نسل کشی انسانیت کے خلاف جرم ہے۔ بین الاقوامی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ مداخلت کرے، تحفظ فراہم کرے اور مزید مظالم کو روکے۔ اس نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ہندؤوں کے خلاف بربریت حیران کن حد تک بڑھ گئی ہے۔ ہندو ایکشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اتسو چکرورتی نے امریکہ کی سبکدوش ہونے والی بائیڈن-ہیرس انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بنگلہ دیش میں ہندؤوں کے خلاف بنیاد پرست اسلامی انتہا پسندوں کی طرف سے تشدد میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کرے۔ مسلم اکثریتی بنگلہ دیش میں 50 سے زائد اضلاع میں اقلیتی ہندو برادری پر 5 اگست کو شیخ حسینہ کی حکومت کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے 200 سے زیادہ حملے ہو چکے ہیں۔
