ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی بڑھانے کا منصوبہ: راہل گاندھی

n64244571217335837671587453ea4bd5646e5a8d3c0ea02d4dda0f8d1c345988e93858c25181fdb7933cce

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آج الزام لگایا کہ مرکزی حکومت عوام کی ضرورت کی چیزوں پر گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) میں اضافہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ سوشل میڈیا ایکس پر آج کی گئی ایک پوسٹ میں انہوں نے یہ بات کہی۔ راہل گاندھی نے کہا، یہ سننے میں آرہا ہے کہ جی ایس ٹی سے بڑھتے ہوئے وصولی کے درمیان، حکومت ایک نیا ٹیکس سلیب متعارف کرانے جا رہی ہے – آپ کی ضرورت کی چیزوں پر جی ایس ٹی بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ ذرا سوچئے – ابھی، شادی سیزن چل رہا ہے کہ لوگ کب سے ایک ایک پیسہ جوڑ کر پیسہ اکٹھا کررہے ہیں اور اس دوران حکومت 1500 روپے سے اوپر کے کپڑوں پر جی ایس ٹی 12 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے جا رہی ہے – غریب اور متوسط ​​طبقے کے خاندانوں کی محنت کی کمائی سے ارب پتیوں کو ٹیکس میں چھوٹ دینے اور ان کے بھاری قرضے معاف کرانے کے لیے ٹیکس کے ذریعے لوٹی جا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ہماری لڑائی اس ناانصافی کے خلاف ہے، ہم عام لوگوں پر ٹیکس کے بوجھ کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گے اور اس لوٹ مار کو روکنے کے لیے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔