پولیس کا جوان بنا دولہا، دھوم دھام سے نکلی بارات، تبھی ہوا کچھ ایسا، دوڑ کر پہنچی فورس، پھر…

اتر پردیش کے بلند شہر ضلع کے جہانگیر آباد تھانہ علاقے کے ٹیٹوٹا گاؤں میں پولیس اہلکاروں کے گھوڑا چڑھنے کے دوران پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ دلت دولہے کو گھوڑے سے نیچے گرا دیا گیا جب کہ دبنگ نے دلت پولیس اہلکار کے گھوڑا چڑھنے کے دوران پتھراؤ کیا اور ڈی جے میں توڑ پھوڑ کی۔ وہاں موجود خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے باراتیوں کی جم پر پٹائی کی گئی ۔ گاؤں کے دبنگوں نے دلت پولیس اہلکار کے گھوڑا چڑھنے کے موقع پر بج رہے ڈی جے میں جم کر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے گاڑیوں میں بھی توڑ پھوڑ کی ۔ دولہا کے والد نند لال سنگھ نے بتایا کہ گاؤں کے دبنگوں نے دولہا کو گھوڑا نہیں چڑھنے دیا اور بارات میں موجود خواتین اور مردوں کی جم کر پٹائی کی ۔ دبنگوں نے خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی اور ڈی جے والے کو بھی بری طرح زدوکوب کیا ۔ اس سے ڈی جے آپریٹر سنگین طور پر زخمی ہوگیا ہے ۔ اس کو علاج کیلئے بھیجا گیا ہے ۔ فی الحال دولہا کے والد نے پولیس میں تحریری شکایت دے کر ایف آئی آر درج کرائی ہے جبکہ آدھا درجن دبنگوں کے خلاف پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے اور انہیں جیل بھیج دیا ہے ۔ دولہا کے والد نند لال سنگھ نے بتایا کہ وہ تھانہ جہانگیر آباد علاقہ کے ٹیٹوٹا گاؤں میں اپنے بیٹے کی بارات لے کر پہنچے تھے ۔ اس دوران گاؤں میں ٹھاکر سماج کے لوگوں نے بارات پر پتھراو کردیا ، دولہے کو گھوڑے سے نیچے گرادیا اور خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے بارات میں شامل لوگوں کے ساتھ مار پیٹ کی ۔ پولیس سے اس شکایت کی گئی ہے۔ اس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ایک دیگر ملزم فرار ہے ۔ وہیں اس پورے معاملہ کی بابت معلومات فراہم کرتے ہوئے بلند شہر کے ایس پی دیہات روہت مشرا نے بتایا کہ تھانہ جہانگیر آباد کوتوالی علاقہ میں گھوڑا چڑھنے کی رسم کے دوران ڈی جے کی تیز آواز کو لے کر کہا سنی ہوگئی اور پھر مارپیٹ ہوئی۔ مارپیٹ ک ے بعد پولیس نے متاثرہ دولہا کے والد کی تحریر پر مقدمہ درج کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ پورے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔
